پیر، 23 ستمبر، 2024

اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو کیا آپ نے سوچا ہے کہ اس کی اسکرین پر کئی بار ایک نارنجی یا اورنج ڈاٹ کیوں ہے۔۔؟

اگر آپ آئی فون استعمال کرتے ہیں تو کیا کبھی آپ نے سوچا کہ اس کی اسکرین پر کئی بار ایک نارنجی یا اورنج ڈاٹ کیوں

نظر آتا ہے؟


یہ اورنج ڈاٹ فون کوریج کا عندیہ دینے والی لائنز کے اوپر


ہوتا ہے۔


اس کا مقصد آپ کو ایک ڈیوائس کی ایک اہم تفصیل سے آگاہ کرنا ہوتا ہے مگر بیشتر افراد کو اس کا مقصد ہی


معلوم نہیں ہوتا۔


اگر آپ کو بھی اس کا مقصد معلوم نہیں تو یہ جان لیں کہ یہ اس وقت اسکرین پر نظر آتا ہے جب کوئی ایپ ڈیوائس کے


مائیکرو فون استعمال کرتی ہے۔


یہ پرائیویسی فیچر ایپل نے آئی او ایس 14 کے ساتھ متعارف


کرایا تھا۔


آئی فون میں یہ اورنج ڈاٹ اس وقت نمودار ہوگا جب آپ یوٹیوب یا ایسی ہی دیگر ایسی ایپس کو استعمال کریں گے جن کو اپنا کام کرنے کے لیے مائیکرو فون تک رسائی کی


ضرورت ہوتی ہے۔

 اسی طرح فون کالزیا وائس ٹو ٹیکسٹ سروس استعمال

 کرنے


کے دوران بھی یہ اورنج ڈاٹ نظر آتا ہے۔


کئی بار آئی فون اسکرین پر ایک گرین ڈاٹ بھی نظر آتا ہے اور وہ بھی اسی جگہ جہاں اورنج ڈاٹ ہوتا ہے۔


اس رنگ کا ڈاٹ اس وقت نمودار ہوتا ہے جب کسی ایپ کی جانب سے کیمرے تک رسائی حاصل کی جاتی ہے یا کیمرا ایپ، فیس ٹائم اور ویڈیو ریکارڈ کرنے والی تمام ایپس


کو استعمال کرنے کے دوران بھی یہ ڈاٹ نظر آتا ہے۔


اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ اورنج ڈاٹ کس ایپ کی وجہ سے نمودار ہوا ہے تو اوپر سے نیچے کی جانب swipe down کرنے پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کونسی ایپس


مائیکرو فون استعمال کر رہی ہیں۔

جمعرات، 19 ستمبر، 2024

جہلم میں ون ویلنگ کرتے 2 نوجوان ٹرک سے ٹکرا کر جاں بحق

 جہلم میں ون ویلنگ کرتے 2 نوجوان ٹرک سے ٹکرا کر جاں بحق

جہلم میں راٹھیاں کے قریب جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے 2 نوجوان زندگی کی بازی ہار بیٹھے، ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر راٹھیاں کے قریب 16 سالہ شہروز اور 17 سالہ بلال موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئے، و ، دونوں نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار

گئے۔

دونوں نوجوان سلطان ٹاؤن کے رہائشی ہیں، ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ڈیڈ باڈیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر

کارروائی کا آغاز کر دیا



بدھ، 18 ستمبر، 2024

زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں


زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے رویے ہمیں اکثر یہ سوچنے پہ مجبور کر دیتے ہیں کہ آخر ان کا ہماری زندگی میں کیا مقصد ہے؟ اگر وہ نہ ہوتے تو کتنا اچھا ہوتا۔اگر ان کی زبان آگ اگلنے کی بجائے پھول اگلے تو کیا مضائقہ تھا۔اور کچھ ایسے حلیم طبع، متحمل مزاج اور ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہوتے ہیں کہ محسوس ہوتا ہے دنیا انہی جیسے لوگوں کے دم سے قائم ہے۔

     بحیثیت ایک لکھاری مجھے آج تک جن  ایڈیٹرز سے واسطہ پڑا ہے تمام کے تمام نہایت شستہ مزاج، اصلاح کرنے والے اور بہترین گائیڈ ہیں۔اگر کسی تحریر میں کوئی کمی بیشی ہو تو نہ صرف رہنمائی فرماتے ہیں بلکہ اصلاح فرما کر میری تحریر میں چار چاند بھی لگا دیتے ہیں۔پاکستان میں ذوالفقار بخاری صاحب،  فہیم آفریدی صاحب، ناصر مغل صاحب، ظہیر صاحب، پرویز بلگرامی صاحب،  حکیم جعفر صاحب، احمد نعمان صاحب،  ندیم تابانی صاحب، عبید اللہ صاحب، منزہ سہام صاحبہ اور ہالینڈ کے عظیمی صاحب، انڈیا کے ابو بکر صاحب، کشمیر سے واسطی صاحب ، انصاری صاحب  اور بہت سے  خواتین وحضرات نئے لکھاریوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ ان کی تصانیف کو اپنے اخبارات اور رسائل میں شائع بھی کرتے ہیں۔اگر کوئی تصنیف قابل اشاعت نہ ہو تو نہایت شستہ طریقےسے معذرت فرما لیتے ہیں۔

   لیکن کچھ ایڈیٹرز ایسے بھی ہیں جو اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں۔اور زمینی خدا بنے بیٹھے ہیں۔آج ایک ایسی ہی ایڈیٹر سے واسطہ پڑا۔جو ملک کے ایک بڑے اخبار میں کسی شعبے سے وابستہ ہیں۔میں نے کچھ دن پہلے انہیں کچھ تحاریر بھیجی تھیں۔آج ایک مشہور و معروف خاتون کا انٹرویو بھیجا تو ایڈیٹر صاحبہ آگ بگولہ ہو گئیں۔اور نہایت سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے مجھے میری اوقات بتائی۔ لب لباب یہ تھا کہ آپ سے کس نے کہا ہے کہ ہمارے بی ہاف پہ آپ کسی کا انٹرویو کریں۔آپ نے ایسا کیا کیسے؟ ہمارا اپنا اسٹاف ہے جو یہ کام کرتا ہے۔پہلے بھی آپ نے ہمیں وی لاگز بھیج دئیے تھے۔( محترمہ شاید وی لاگز اور بلاگز کا فرق نہیں جانتی ہیں۔) 

    جب میں نے وضاحت دی کہ یہ انٹرویو کسی بھی اخبار کے بی ہاف پہ نہیں تھا بلکہ میری ذاتی کوشش تھی۔اگر آپ کو نہیں شائع کرنا تو اچھے الفاظ میں یہی بات کی جا سکتی تھی ۔جس پہ محترمہ اور بھی غصہ ہو گئیں اور فرمانے لگیں:" ہم نے آپ سے ریکوئسٹ نہیں کی تھی کہ اپنی تحاریر ہمیں بھیجیں۔ہمارا ایک اسٹینڈرڈ ہے ہم صرف وہی تحاریر اپنے اخبار میں چھاپتے ہیں جو صرف ہمارے لیے لکھی گئی ہوں۔"

  ویسے تو ان کا اخبار ملک کا ایک بڑا اخبار ہے مگر ان کا رویہ نہایت چھوٹا تھا۔یا شاید وہ کسی اور کا غصہ مجھ پہ نکال رہی تھیں۔

   اس کے برعکس منزہ سہام صاحبہ جو کہ دوشیزہ، سچی کہانیاں اور کیپٹل نیوز کی مدیرہ اعلی ہیں اور معروف خاتون ہیں ۔جب میں نے انہیں انٹرویو کے لیے میسج کیا تو کمال شفقت سے بغیر کسی سوال کے انہوں نے اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر سوالات کے جوابات بھیج دئیے۔اللہ تعالٰی انہی لوگوں کے رتبے بلند فرماتا ہے جن میں عاجزی، حلم اور دوسروں کا احساس و احترام کا جذبہ ہوتا ہے۔اللہ تعالی ان سب خواتین و حضرات کو جزائے خیر عطا فرمائے جو مجھ جیسے نئے مصنفین کی رہنمائی فرماتے ہیں۔اور ان محترمہ جیسے لوگوں سے بچا کر رکھے جو کسی کی مدد تو نہیں کر سکتے مگر حوصلہ شکنی ضرور کر سکتے ہیں۔

پیر، 9 ستمبر، 2024

گھریلو ناچاقی پر خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا

جہلم میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے بیوی کو

قتل کر دیا

جہلم میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بچوں کے سامنے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا، پولیس

نے خاوند کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ لنگر پر میں گھریلو ناچاقی پر بابر نامی شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل

کر دیا۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے ملزم بابر کو موقع سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سات ماہ پہلے دبئی سے کام چھوڑ کر پاکستان آیا اور بیروز گار تھا۔ کام نہ کرنے کی وجہ سے میاں بیوی کا گھر میں لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی، قتل کی واردات کے وقت بچے بھی موجود تھے ۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ 



پیر، 2 ستمبر، 2024

کینیڈا غیر ملکی ورکرز کی تعداد کم کرنے کا اعلان

 کینیڈا کا ملک میں غیر ملکی ورکرز کی تعداد کم کرنے کے منصوبے کا اعلان

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں کم اجرت پر کام کرنے والے غیر ملکی ویزا ورکرز اور مستقل رہائشیوں کی تعداد میں کمی کے منصوبے کا اعلان کیا
ہے۔
کینیڈین وزیر اعظم نے یہ اعلان حکومت کے خواں کے ایجنڈے کو طے کرنے کے حوالے سے کابینہ
کے اجلاس کے دوسرے روز کیا۔
کینیڈین وزیر اعظم کی جانب سے اس منصوبے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب کینیڈا لو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز کا سامنا
ہے، جس کے بارے میں ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑی تعداد میں غیر ملکی ورکرز کی اور ملک کی بڑھتی ہوئی مقامی آبادی میں اضافے کی وجہ سے رہائش اور صحت جیسی عوامی خدمات بری طرح
متاثر ہوتی ہیں۔
کینیڈین حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کینیڈا کی آبادی میں 97 فیصد اضافہ امیگریشن کی وجہ سے ہوا جس کی وجہ سے ٹروڈو اور ان کی حکومت کو ملک میں روزگار اور رہائش کی مناسب توسیع کے بغیر ملک میں غیر ملکی ورکرز میں اضافہ پر تنقید کا سامنا کرنا
پڑا تھا۔
کینیڈا میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 4-6 فیصد ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں تقریباً 4-1 ملین افراد بے روزگار ہو گئے
ہیں۔
بے روزگاری کی اس بڑھتی ہوئی شرح پر ٹروڈو نے کہا کہ وہ ویزا لے کر کینیڈا آنے والے عارضی غیر ملکی ورکر پروگرام کو از سرنو تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے تحت کینیڈا کے صنعت کاروں اور آجروں کو اہل کینیڈین دستیاب نہ ہوں تو انہیں غیر ملکی شہریوں کو عارضی ملازمتوں کے لیے بھرتی کرنے کی اجازت
دی گئی تھی۔
ٹروڈو نے کینیڈا کے مقامی باشندے جو ملازمت کے متلاشی ہیں، ان کے ساتھ انصاف اور عارضی غیر ملکی ورکرز کے استحصال کے بارے میں اپنے خدشات کا
اظہار کیا ہے ۔ اس پروگرام کو مزدور دوست تنظیموں اور حال ہی میں اقوام متحدہ کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا لیا تھا، اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں اسے 'غلامی لی جدید شکلوں کی افزائش گاہ قرار دیا تھا۔
حالیہ برسوں میں کینیڈا میں اس پروگرام کے تحت لو ویڈ 19 کی وبا کے بعد مزدوروں کی کمی کو دور کرنے کے لیے پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے غیر ملکی ورکرز لی کینیڈا آمد میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا، خاص طور پر زراعت اور تعمیرات جیسی صنعتوں میں زیادہ غیر ملکی ورکرز کی بھرتیاں عمل میں لائی گئیں ۔
کینیڈا کے شماریات ڈویژن کے مطابق 2023 میں تقریباً 183،820 عارضی غیر ملکی ورکرز کو ویزے جاری کیے گئے، جو 2019 کے مقابلے میں 88 فیصد زیادہ
ہیں۔


روح محبت قسط نمبر 1

 روح_محبت قسط_نمبر_1 بارش اپنے زوروں پر تھی وہ کب سے شیلٹر کے نیچے کھڑی گاڑی کا انتظار کررہی تھی  پریشانی اسکے ہر انداز سے بیاں تھی افف کہا ...