جہلم میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے بیوی کو
قتل کر دیا
جہلم میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے بچوں کے سامنے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا، پولیس
نے خاوند کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ لنگر پر میں گھریلو ناچاقی پر بابر نامی شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل
کر دیا۔
تھانہ کالا گجراں پولیس نے ملزم بابر کو موقع سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سات ماہ پہلے دبئی سے کام چھوڑ کر پاکستان آیا اور بیروز گار تھا۔ کام نہ کرنے کی وجہ سے میاں بیوی کا گھر میں لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی، قتل کی واردات کے وقت بچے بھی موجود تھے ۔
تھانہ کالا گجراں پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں