پیر، 2 ستمبر، 2024

کینیڈا غیر ملکی ورکرز کی تعداد کم کرنے کا اعلان

 کینیڈا کا ملک میں غیر ملکی ورکرز کی تعداد کم کرنے کے منصوبے کا اعلان

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں کم اجرت پر کام کرنے والے غیر ملکی ویزا ورکرز اور مستقل رہائشیوں کی تعداد میں کمی کے منصوبے کا اعلان کیا
ہے۔
کینیڈین وزیر اعظم نے یہ اعلان حکومت کے خواں کے ایجنڈے کو طے کرنے کے حوالے سے کابینہ
کے اجلاس کے دوسرے روز کیا۔
کینیڈین وزیر اعظم کی جانب سے اس منصوبے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب کینیڈا لو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز کا سامنا
ہے، جس کے بارے میں ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑی تعداد میں غیر ملکی ورکرز کی اور ملک کی بڑھتی ہوئی مقامی آبادی میں اضافے کی وجہ سے رہائش اور صحت جیسی عوامی خدمات بری طرح
متاثر ہوتی ہیں۔
کینیڈین حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کینیڈا کی آبادی میں 97 فیصد اضافہ امیگریشن کی وجہ سے ہوا جس کی وجہ سے ٹروڈو اور ان کی حکومت کو ملک میں روزگار اور رہائش کی مناسب توسیع کے بغیر ملک میں غیر ملکی ورکرز میں اضافہ پر تنقید کا سامنا کرنا
پڑا تھا۔
کینیڈا میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 4-6 فیصد ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں تقریباً 4-1 ملین افراد بے روزگار ہو گئے
ہیں۔
بے روزگاری کی اس بڑھتی ہوئی شرح پر ٹروڈو نے کہا کہ وہ ویزا لے کر کینیڈا آنے والے عارضی غیر ملکی ورکر پروگرام کو از سرنو تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے تحت کینیڈا کے صنعت کاروں اور آجروں کو اہل کینیڈین دستیاب نہ ہوں تو انہیں غیر ملکی شہریوں کو عارضی ملازمتوں کے لیے بھرتی کرنے کی اجازت
دی گئی تھی۔
ٹروڈو نے کینیڈا کے مقامی باشندے جو ملازمت کے متلاشی ہیں، ان کے ساتھ انصاف اور عارضی غیر ملکی ورکرز کے استحصال کے بارے میں اپنے خدشات کا
اظہار کیا ہے ۔ اس پروگرام کو مزدور دوست تنظیموں اور حال ہی میں اقوام متحدہ کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا لیا تھا، اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں اسے 'غلامی لی جدید شکلوں کی افزائش گاہ قرار دیا تھا۔
حالیہ برسوں میں کینیڈا میں اس پروگرام کے تحت لو ویڈ 19 کی وبا کے بعد مزدوروں کی کمی کو دور کرنے کے لیے پابندیوں میں نرمی کی وجہ سے غیر ملکی ورکرز لی کینیڈا آمد میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا، خاص طور پر زراعت اور تعمیرات جیسی صنعتوں میں زیادہ غیر ملکی ورکرز کی بھرتیاں عمل میں لائی گئیں ۔
کینیڈا کے شماریات ڈویژن کے مطابق 2023 میں تقریباً 183،820 عارضی غیر ملکی ورکرز کو ویزے جاری کیے گئے، جو 2019 کے مقابلے میں 88 فیصد زیادہ
ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

روح محبت قسط نمبر 1

 روح_محبت قسط_نمبر_1 بارش اپنے زوروں پر تھی وہ کب سے شیلٹر کے نیچے کھڑی گاڑی کا انتظار کررہی تھی  پریشانی اسکے ہر انداز سے بیاں تھی افف کہا ...