جمعرات، 19 ستمبر، 2024

جہلم میں ون ویلنگ کرتے 2 نوجوان ٹرک سے ٹکرا کر جاں بحق

 جہلم میں ون ویلنگ کرتے 2 نوجوان ٹرک سے ٹکرا کر جاں بحق

جہلم میں راٹھیاں کے قریب جی ٹی روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے 2 نوجوان زندگی کی بازی ہار بیٹھے، ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر راٹھیاں کے قریب 16 سالہ شہروز اور 17 سالہ بلال موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئے، و ، دونوں نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار

گئے۔

دونوں نوجوان سلطان ٹاؤن کے رہائشی ہیں، ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ڈیڈ باڈیز کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر

کارروائی کا آغاز کر دیا



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

روح محبت قسط نمبر 1

 روح_محبت قسط_نمبر_1 بارش اپنے زوروں پر تھی وہ کب سے شیلٹر کے نیچے کھڑی گاڑی کا انتظار کررہی تھی  پریشانی اسکے ہر انداز سے بیاں تھی افف کہا ...