SADQAY TUMHARE
2014
DRAMA
صدقے تمھارے
ڈرامہ
مجھے لگتا ہے خلیل الرحمن قمر کے ساتھ حال ہی میں جو کچھ ہوا ہے وہ اور کچھ نہیں میرے جیسے حسساس اور کمزور دل والوں کی آہ لگی ہے ، کیوں لکھتے ہے ایسے ڈرامے قسم سے الفاظ نہیں ہے کہ کتنا دل دکھا ہے یہ ڈرامہ دیکھ کر
خیر بات کرتے ہیں صدقے تمھارے کی ،سنا ہے یہ خلیل صاب نے اپنی محبت کی کہانی لکھی ہے،
اس ڈرامے میں دو کردار ہے ایک خلیل اور دوسرا شانو
شانو خلیل کی بچپن کی منگیتر ہے اور شانو بچپن سے ہی خلیل کے محبت میں گرفتار ہے جب بڑے ہوجاتے ہیں اور خلیل بہت ٹائم بعد شانو کو دیکھتا ہے تو اس کو بھی محبت ہوجاتی ہے ، لیکن شانو کی ماں دونوں کی محبت میں دیوار بن جاتی ہےاور صاف کہتی ہے کہ شانو مرتی ہے تو مر جائے لیکن شانو خلیل کو نہیں دونگی، شانو کی ماں خلیل سے کیوں نفرت کرتی ہے کیا ہوا ہے ایسا یہ آپ لوگ ڈراما دیکھ کر خود دیکھیں شانو کی ماں کو دیکھ آپ کو اندازہ ہوگا کہ خودغرضی کیا ہوتی ہے جو اپنی ضد اور بدلے کے لیے اپنے ہی بچوں کی زندگیاں کیسے تباہ کرتی ہے۔
ڈرامے میں شانو یعنی ماہرہ خان کی اداکاری لاجواب ہے،مجھے تو بس وہی دکھی اور اس کی معصوم محبت دیکھ کر یقین نہیں آتا اس طرح محبت بھی کوئی کرسکتا ہے
لیکن مجھے ایک بات سمجھ نہیں آئی عاشق خلیل صاحب کی,
اتنی گہری محبت کے بعد کوئی شادی کیسے کر سکتا ہے ،خیر ڈرامہ اچھا ہے نارمل لوگ دیکھ کر انجوائے کر سکتے ہیں لیکن میری طرح کمزور دل والے نہ ہی دیکھیں تو بہتر ہے کیوں کہ میرے ذہن سے تو نہیں نکل رہا
میں سمجھتا ہوں شانو جیسی معصوم اور بے مثال محبت کا یہ انجام تو نہیں ہونا چاہیے۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں