بچیوں میں قبل از وقت ماہواری کی وجوہات: مجھے 13 سال کی عمر میں ماہواری ہوئی گمان تھا کہ میری...
پاکستان اور انڈیا سمیت کئی ممالک میں بچیاں وقت سے قبل بالغ ہو وہی ہیں جس کی وجہ سے انھیں ذہنی تناؤ سمیت کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بی بی سی نے اس کی وجوہات جاننے کے لیے ڈاکٹروں سے بات کی
میری بیٹی نو سال اور چند ماہ کی تھی جب ایک دن اچانک اُسے پیریڈ شروع ہو گئے۔ جب مجھے پہلی بار ماہواری ہوئی تھی تو اُس وقت میری عمر لگ بھگ 13 برس تھی اور میرا خیال تھا کہ میری بیٹی کو بھی اسی عمر سے ماہواری شروع ہو گی۔ مگر ایسا نہیں ہوا۔ اگر مجھے اندازہ ہوتا تو میں اس کو پہلے سے اس بارے میں کچھ سمجھاتی مگر یہ سب اچانک ہوا جس کی وجہ سے میری بیٹی کئی ماہ تک آپ سیٹ رہی۔
یہ کہنا ہے روبینہ کا جو دو بچیوں کی ماں ہیں اور گھر سنبھالنے کے ساتھ ساتھ گھر پر سلائی کا کام بھی کرتی ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی چوتھی جماعت میں تھی جب ایک دن سکول میں کلاس کے دوران اُن کو ماہواری شروع ہو گئی۔
سکول انتظامیہ کی جانب سے کال موصول ہونے کے بعد شازیہ اپنی بیٹی کو لینے گئیں تو اُن کے مطابق اُن کی
بیٹی کافی پریشان تھی۔ شازیہ کے مطابق ان کے پہنچنے سے پہلے ہی ٹیچرز ان کی بیٹی کو ماہواری سے متعلق بتا رہی تھیں اور پریشان نہ ہونے کا کہہ رہی تھیں تاہم شازیہ کو اس باتکا افسوس ہوا کہ وہ اپنی بیٹی میں نظر آنے والی تبدیلیوں کے باوجود اُس کو بروقت آگاہی نہیں دے سکیں۔
شازیہ بتاتی ہیں کہ میری بیٹی کا قد تیزی سے بڑھ رہا تھا اور جسمانی خدوخال میں بھی معمولی تبدیلیاں واضح ہو رہی تھیں مگر میرے ذہن میں ان سنی سنائی باتوں کا اثر تھا کہ ماں اور بچی ایک عمر میں ہی بالغ ہوتی ہیں۔ اور یہ کہ بیٹی کو ماں کی طرف سے یہ وراثت
میں ملتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق بچیوں میں بلوغت کی عمر عموماً 10 سے 13 سال کی درمیان سمجھی جاتی ہے تاہم حالیہ چند سالوں میں بچیوں کو قبل از وقت ماہواری شروع ہونے کی خبریں پہلے کے مقابلے میں زیادہ عام سنائی دے
رہی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں